ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپورمیں بیٹی کو زہر دے کر قتل کرنے والے ظالم باپ کو پولس نے کیاگرفتار

یلاپورمیں بیٹی کو زہر دے کر قتل کرنے والے ظالم باپ کو پولس نے کیاگرفتار

Sun, 13 Jan 2019 19:48:03    S.O. News Service

یلاپور:13؍جنوری (ایس او نیوز)بیٹی کا قتل کرکے فرار ہونےو الے ظالم باپ  کو یلاپور پولس نے بالاخر  گرفتار کرلیا ہے اور اسے  عدالت میں پیش کرکے  پولس کسٹڈی میں لے لیا   گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق تعلقہ کے ہیماڑی کمبری کے مکین ناگراج پٹگار (42)نے  اپنی گیارہ سالہ  بیٹی کو زہر دے کر اس وجہ سے  قتل کردیا تھا کہ وہ اپنی ماں سے ملنے کی ضد کررہی تھے، جو والد کے ساتھ نہیں رہتی تھی۔

ذرائع کے مطابق  10جنوری کو ملزم نے پنجم جماعت میں زیر تعلیم اپنی بیٹی نینا پجاری (11) قتل کرکے   فرار ہوگیا تھا۔ اطلاع پاتے ہی یلاپور سرکل پولس انسپکٹر  ڈاکٹر منجوناتھ نایک کی قیادت  میں  پولس ٹیم نے ملزم کی تلاش شروع کردی اور سنیچر کی صبح  کو اُسے گرفتارکرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد پولس کسٹڈی میں بھیج دیاگیا ہے۔


Share: